گن کلچر پر بحث کا یہ مناسب وقت نہیں: ڈونالڈ ٹرمپ

Oct 04, 2017 04:38 PM IST | Updated on: Oct 04, 2017 04:38 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ میں لاس ویگاس شوٹ آؤٹ کے بعد گن کلچر پر اٹھے سوال کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس موضوع پر سیاسی بحث کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے یہ باتیں نامہ نگاروں سے کہیں۔ نامہ نگاروں نے صدر سے گن کلچر سے متعلق اس وقت سوال کئے جب وہ پیٹریکو میں آئے طوفان کا دورہ کرنے پہنچے تھے۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’ممکن ہے اس طرح کی بحث سے کوئی حل نکلے گا لیکن اس معاملے پر بحث کا یہ مناسب وقت نہیں ہے‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب لاس ویگا س میں موسیقی کے ایک پروگرام کے دوران 59لوگوں کی موت اور500سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

گن کلچر پر بحث کا یہ مناسب وقت نہیں: ڈونالڈ ٹرمپ

مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’ممکن ہے اس طرح کی بحث سے کوئی حل نکلے گا لیکن اس معاملے پر بحث کا یہ مناسب وقت نہیں ہے‘‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز