جوہری معاہدے کی شرائط کی پابندی کے سلسلہ میں ٹرمپ کا ایران کو انتباہ

Jul 26, 2017 04:24 PM IST | Updated on: Jul 26, 2017 04:24 PM IST

ینگسٹاؤن، اوہیو۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جوہری معاہدے کی شرائط کی پابندی نہيں کی گئی تو اسے بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے اوہیو کے ينگسٹاؤن میں کل ایک ریلی میں کہا کہ دنیا کے سپر پاور ممالک کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی شرائط پر ایران کو عمل کرنا لازمی ہے۔ ایران کو اپنے حساب سے معاہدہ کا مطلب نکالنے کا حق نہیں ہے۔ مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ  ریلی سے اپنے خطاب کے بڑے حصے میں صرف ایران سے متعلق گفتگو کرتے رہے ۔ انہوں نے یہ کہہ کر درپردہ ایران کو دھمکی بھی دے ڈالی کہ اسے نیوکلیائی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہی ہوگا، ورنہ وہ بڑی مصیبت جھیلنے کے لئے تیار رہے۔

مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی ہے ،جب ایک ہفتہ قبل ہی انہوں نے 2015 میں ڈیموکریٹک صدر بارک اوبامہ کی قیادت میں ہونے والے نیوکلیائی معاہدے پر عمل کے حوالے سے ایران کی مثبت کارروائی کی بات کہی تھی۔ انہوں نے ہزار وں حامیوں کے سامنے یہ واضح کیا کہ ایران کے بارے میں اب بھی انہیں انتہائی تشویش ہے۔

جوہری معاہدے کی شرائط کی پابندی کے سلسلہ میں ٹرمپ کا ایران کو انتباہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، فائل فوٹو، رائٹرز

ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے گزشتہ ہفتہ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ علاقائی کشیدگی اور تہران میں حالیہ بیلسٹک میزائل کے تجربے کے پیش نظر ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی تیاری چل رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز