شمالی کوریا ہمیں کمتر سمجھنے کی غلطی نہ کرے: ڈونالڈ ٹرمپ

Nov 08, 2017 02:41 PM IST | Updated on: Nov 08, 2017 02:41 PM IST

سیول۔  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو آج متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں کمتر سمجھنے اورنظر انداز کرنے کی غلطی نہ کرے۔ مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف جاری اپنے ایک سخت پیغام میں کہا کہ امریکہ کو دھمکایا نہیں جا سکتا ہے۔ ان کا یہ پیغام جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کی تقریر میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے دنیا کے تمام ممالک سے شمالی کوریا کے خلاف متحد ہو کر الگ تھلگ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسے کسی بھی قسم کی مدد پہنچانے کی یا ان سے کچھ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے شہروں کے لئے خطرہ اور تباہ کن ماحول پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ دنیا کے تمام ممالک کو شمالی کوریا کی سفاکانہ حکومت کے خلاف متحد ہوکر اسے الگ تھلگ کرنے کی ضرورت ہے اور اسے کسی بھی قسم کی مدد پہنچانے کی ضرورت نہیں ہے۔

شمالی کوریا ہمیں کمتر سمجھنے کی غلطی نہ کرے: ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ اس ظالم حکومت کو دنیا معاف نہیں کرے گی جس نے پوری دنیا کے لئے خطرہ پیدا کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز