میڈیا سے تلخی کا اثر ، صحافیوں کے عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے ٹرمپ

Feb 26, 2017 12:30 PM IST | Updated on: Feb 26, 2017 12:30 PM IST

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس برس صدر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دئے جانے والے عشائیہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ مسٹر ٹرمپ کا یہ فیصلہ کچھ میڈیا اداروں اور وائٹ ہاؤس کے درمیان خراب ہوتے تعلقات کے بعد آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو بی بی سی، نیو یارک ٹائمز اور سی این این سمیت کئی بڑے میڈیا اداروں کے صحافیوں کو ٹرمپ کے ترجمان شان سپائسر کی پریس کانفرنس میں شامل نہیں ہونے دیا تھا۔

ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اس برس وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دئے جانے والے عشائیہ میں میں شامل نہیں ہو سکوں گا۔ اس شاندار شام کے لئے آپ سب کو میری بہت ساری نیک تمنائیں۔ٹرمپ دوسرے ایسے صدر ہوں گے ،جو رڈنر میں شرکت نہیں کریں گے۔اس سے پہلے رونالڈ ریگن نے 1981 میں اس رات کے کھانے میں شریک نہیں ہوئے تھے ۔

میڈیا سے تلخی کا اثر ، صحافیوں کے عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے ٹرمپ

رائٹرز

وہیں دوسری طرف صحافیوں کے گروپ نے کہا کہ ٹرمپ کی غیر موجودگی کے باوجود وہ 29 اپریل کو ہونے والے اس ڈنر کا اہتمام کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹس ایسوسی ایشن تقریبا سوبرسوں سے ہر برس صدر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کرتی رہی ہے اور صدر اس میں شامل ہوتے آ رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ بار بار فرضی خبروں پر میڈیا کی تنقید کرتے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے میڈیا کے ایک حصے کو امریکی عوام کا دشمن بھی قرار دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز