ٹرمپ روس کے خلاف لگنے والی پابندیوں پر دستخط کریں گے: وائٹ ہاؤس

Jul 29, 2017 04:05 PM IST | Updated on: Jul 29, 2017 04:05 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیاں لگانے والے بل پر دستخط کرنے کے سلسلے میں غور کر رہے ہیں، یہ اطلاع وائٹ ہاؤس نے کل یہاں دی۔ اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ کے اعتراضات کے بعد بھی امریکی پارلیمنٹ نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے حق میں یک طرفہ پولنگ کی تھی۔

ایوان نمائندگان نے تین کے مقابلے 419 ووٹوں سے اس بل کو منظور کیا تھا جس کے دو دن بعد سینیٹ نے اسے کل دو کے مقابلے 98 ووٹوں سے منظور کیا۔ پارلیمنٹ سے بل منظور ہونے کے بعد دستخط کے لئے مسٹر ٹرمپ کے پاس پہنچ گیا۔

ٹرمپ روس کے خلاف لگنے والی پابندیوں پر دستخط کریں گے: وائٹ ہاؤس

جی ۲۰ اجلاس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ محو گفتگو: فائل فوٹو۔ فوٹو کریڈٹ، اے پی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز