مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کا رویہ غلط، غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے : ​​ترکی

Jul 25, 2017 09:13 AM IST | Updated on: Jul 25, 2017 09:13 AM IST

انقرہ۔ ترکی نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل یروشلم کی مسجد اقصیٰ کے باہر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ترکی نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے باہر میٹل ڈیٹیکٹر اور سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ کل وزارت کے اجلاس کے بعد نائب وزیراعظم اور سرکاری ترجمان بیکربوجدگ نے کہا،’’مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کا رویہ غلط، غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’اسرائیل کا یہ قدم انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے خلاف مربوط قدم اٹھائیں۔‘‘

مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کا رویہ غلط، غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے : ​​ترکی

رام اللہ کے مغربی کنارہ میں فلسطینی اور اسرائیلی فوجیوں کے بیچ جھڑپ کا ایک منظر: تصویر، رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز