ترکی کے کنارے پر پناہ گزینوں سے بھری کشتی پلٹی، 11 افراد کی موت

انقرہ۔ ترکی میں ایجئن کے ساحلی شہر کساداسی میں 22 پناہ گزینوں سے بھری پلاسٹک کی ایک کشتی کے پلٹ جانے سے 11 افراد کی ڈوب جانے سے موت ہو گئی جبکہ چار دیگر لاپتہ ہیں۔

Mar 25, 2017 09:47 AM IST | Updated on: Mar 25, 2017 09:47 AM IST

انقرہ۔ ترکی میں ایجئن کے ساحلی شہر کساداسی میں 22 پناہ گزینوں سے بھری پلاسٹک کی ایک کشتی کے پلٹ جانے سے 11 افراد کی ڈوب جانے سے موت ہو گئی جبکہ چار دیگر لاپتہ ہیں۔ دی ڈوگن خبررساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔ ٹیلی ویزن فوٹیج میں سمندر کے نزدیک لاشوں کو تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ راحت و بچاو کارکنوں نے سات لوگوں کو محفوظ بچا لیا ہے اور کوسٹ گارڈ دیگر لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ پناہ گزینوں کے غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لئے یورپی یونین اور ترکی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جو ایک سال پہلے ختم ہو گیا تھا جس سے یونانی جزائر کے ذریعے یورپ میں تارکین وطن کی آبادی کو کم کرنے میں مدد ملی تھی لیکن کچھ لوگ اب بھی ایجےئن کے کی طرف جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی یو این ایچ سی آر کے مطابق ترکی سے اس سال تقریبا تین ہزار 629 پناہ گزین یا مہاجر یونان پہنچے ہیں اور 60 پناہ گزین روزانہ یونان جزیرے پہنچتے ہیں۔ کم از کم ایک لاکھ 73 ہزار لوگ سال 2016 میں یونان پہنچے تھے جن میں بیشترشامی تھے۔ وزیر اعظم طیب اردگان نے جمعرات کو کہا تھا کہ ترکی اپریل میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد یورپی یونین کے ساتھ پناہ گزین معاہدے سمیت تمام سیاسی اور انتظامی معاہدوں کا جائزہ لے گا۔ مسٹر اردگان جرمنی اور ہالینڈ سے کافی ناراض ہیں کیونکہ ان کے علاقے میں ریفرنڈم کے حق میں ووٹ کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ترکی افسران کی مجوزہ ریلی کو انہوں نے منسوخ کر دیا تھا۔

ترکی کے کنارے پر پناہ گزینوں سے بھری کشتی پلٹی، 11 افراد کی موت

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز