اسد کی حکومت میں شام میں امن کا قیام ناممکن: ترکی

Jan 14, 2017 07:10 PM IST | Updated on: Jan 14, 2017 07:10 PM IST

انقرہ۔ ترکی کا خیال ہے کہ صدر بشار الاسد کی حکومت میں شام میں اتحاد اور امن قائم ہونا ناممکن ہے۔ ترکی کے صدر طیب اردغان کے ترجمان ابراہیم كالن نے کل کہا ’’اسد کے سلسلے میں ہماری پوزیشن واضح ہے۔ اسد کی حکومت میں شام میں یکجہتی اور امن قائم کرنا ممکن نہیں ہو پائے گا، لیکن قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے امن مذاکرات کو دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘

مسٹر كالن نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ شام میں جنگ کافی حد تک ختم ہو گئی ہے لیکن روس اور ترکی نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسد کی حکومت میں شام میں امن کا قیام ناممکن: ترکی

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز