ترکی ایئر لائنز کا کارگو طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد ہلاک

Jan 16, 2017 01:21 PM IST | Updated on: Jan 16, 2017 01:29 PM IST

بشکیک ۔ کرغزستان میں مناس ہوائی اڈے کے نزدیک آج ترکی ایئر لائنز کا ایک مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں کم ازکم32 ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک شدگان میں بیشتر مقامی شہری ہیں۔ ایک سرکاری ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق سات بج کر 31 منٹ پر اس وقت ہوا جب ہانگ کانگ سے استنبول جا رہا بوئنگ -747 شدید دھند کی وجہ سے ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی دوران طیارہ ہوائی اڈے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں گر گیا۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ محمد سواروف نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کی زد میں آنے سے 15 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق راحت و بچاؤ عملہ نے طیارے کے پائلٹ اور 15 گاؤں والوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ بچاؤ اور تلاشی مہم جاری ہے۔

ترکی ایئر لائنز کا کارگو طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز