Live Results Assembly Elections 2018

اردوغان کا اعلان: بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت، سفارت خانہ کھولیں گے

استنبول۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے جلد ہی سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

Dec 18, 2017 10:19 AM IST | Updated on: Dec 18, 2017 10:36 AM IST

استنبول۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے جلد ہی سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ رجب طیب اردوغان نے او آئی سی اجلاس میں بیت المقدس کوفلسطینی دارالحکومت قراردیا تھا۔ ترک صدر اردوغان نے مشرقی یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان اتوار کو کیا۔ واضح رہے کہ ترک صدر آئی سی اجلاس میں مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دے چکے ہیں۔

استنبول میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ دن بہت قریب ہے جب ہم اللہ کے حکم سے فلسطین کے دارالحکومت مشرقی یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھولیں گے۔ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کےامریکی متنازع فیصلے کے خلاف ترک صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا تھا۔

اردوغان کا اعلان: بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت، سفارت خانہ کھولیں گے

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان: فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز