ترکی صدر طیب ارودگان کی جرمنی میں آباد ترک برادری مرکل اوراتحادیوں کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل

ترکی کے صدر طیب ارودگان نے آج کہا کہ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کی کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں ترکی کی دشمن ہیں

Aug 18, 2017 08:55 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 08:55 PM IST

استنبول: ترکی کے صدر طیب ارودگان نے آج کہا کہ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کی کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں ترکی کی دشمن ہیں اس لئے جرمنی کے ترک رائے دہندگان کو چاہئے کہ وہ آئندہ مہینہ ہونے والے انتخابات میں انہیں ووٹ نہ دیں۔

ارودگان نے کہا کہ میں جرمنی میں آباد اپنے تمام ہم وطنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کرسچین ڈیموکریٹس، ایس ڈی پی، گرین پارٹی، یہ سبھی ترکی کی دشمن ہیں اور آپ صرف ان سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیں جو ترکی کی دشمن نہیں ہیں۔

ترکی صدر طیب ارودگان کی جرمنی میں آباد ترک برادری مرکل اوراتحادیوں کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل

رائٹرز

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز