ترکی کے صدر طیب اردغان کی ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو ، مغربی ایشیا میں استحکام پر تبادلہ خیال

Sep 10, 2017 09:58 AM IST | Updated on: Sep 10, 2017 09:58 AM IST

دبئی : ترکی کے صدر طيب اردوغان نے علاقائی مسائل پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چيت کی ہے۔ ترکی کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کل ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں دو طرفہ تعلقات اور استحکام کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مسلسل تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔

اس بات چیت کے دوران مسٹر اردوغان اور مسٹر ٹرمپ نے اس ماہ کے آخر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے هونے وال اجلاس کے دوران ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردغان کی ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو ، مغربی ایشیا میں استحکام پر تبادلہ خیال

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز