ترکی کا طیارہ ایران میں حادثہ کا شکار، 11 افراد کی موت

دوبئی/استنبول۔ متحدہ عرب امارات کے شارجہ سے ترکی کے استنبول جا رہا ایک پرائیویٹ جیٹ طیارہ ایران کے پہاڑی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار تمام گیارہ مسافروں کی موت ہوگئی۔

Mar 12, 2018 10:47 AM IST | Updated on: Mar 12, 2018 10:47 AM IST

دوبئی/استنبول۔ متحدہ عرب امارات کے شارجہ سے ترکی کے استنبول جا رہا ایک پرائیویٹ جیٹ طیارہ ایران کے پہاڑی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار تمام گیارہ مسافروں کی موت ہوگئی۔ ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام نے کہا کہ حادثہ میں عملہ کے تین اراکین سمیت مجموعی طورپر 11افراد مارے گئے ہیں۔ ترکی کی میڈیا میں جاری خبروں کے مطابق حادثہ میں ترکی کے کاروباری حسین بارسن کنبہ کے ایک رکن کی بھی موت ہوئی ہے۔

اس درمیان ڈی ایچ اے خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ بارسن کی بیٹی اور اس کے سات دوست دوبئی سے ایک پارٹی سے واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران پہاڑی علاقہ میں طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثہ کی وجہ ابھی پتہ نہیں چل سکی ہے۔ بچاؤ عملہ جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوچکا ہے۔ ایران کی شہری ہوابازی تنظیم کے ترجمان ریجا ظفرزادہ نے بتایا کہ شہر کورڈ میں طیارہ ایک پہاڑسے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

ترکی کا طیارہ ایران میں حادثہ کا شکار، 11 افراد کی موت

حادثہ میں عملہ کے تین اراکین سمیت مجموعی طورپر 11افراد مارے گئے ہیں۔ ٹوئٹر۔

بچاؤ عملہ جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے۔ طیارہ سے لاشیں باہر نکالی جا رہی ہیں اور ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعہ شناخت ہوسکے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز