افغانستان میں پارلیمنٹ کے قریب دو بم دھماکے، 23 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

Jan 10, 2017 07:55 PM IST | Updated on: Jan 10, 2017 07:55 PM IST

کابل۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے قریب آج سلسلہ وار دو بم دھماکوں میں کم از کم 23 لوگوں کی موت ہو گئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دارالامن علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ کرکے خود کو اڑا لیا اور اس کے کچھ ہی دیر بعد کار بم دھماکہ کیا گیا۔ ان حملوں میں 23 لوگ مارے گئے اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

افغان طالبان نے حملوں کی ذمہ داری لی ہے۔ طالبان گروپ مغرب کی حمایت یافتہ حکومت اور غیر ملکی فوجیوں کو افغانستان سے ہٹانے کے لئے طویل جنگ لڑ رہا ہے۔

افغانستان میں پارلیمنٹ کے قریب دو بم دھماکے، 23 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

جائے حادثہ پر افغان پولیس، تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز