کولوراڈو وال مارٹ میں فائرنگ، دو افراد کی موت

واشنگٹن۔ امریکہ میں کولوراڈو کے تھونرٹن واقع وال مارٹ میں کل ہوئی فائرنگ میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

Nov 02, 2017 10:30 AM IST | Updated on: Nov 02, 2017 10:30 AM IST

واشنگٹن۔ امریکہ میں کولوراڈو کے تھونرٹن واقع وال مارٹ میں کل ہوئی فائرنگ میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ مقامی پولس نے ٹویٹر پر ابھی یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ ابھی تک مکمل اطلاعات ان تک نہیں پہنچی ہے تاہم دو جانیں ضائع ہوئی ہیں اور ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ذمہ دار افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

تھونرٹن پولس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ وکٹر اویلا نے بتایا کہ فائرنگ بند ہوچکی ہے اور اسٹور کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ا بھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لیا گیا ہے یا نہیں۔

کولوراڈو وال مارٹ میں فائرنگ، دو افراد کی موت

تصویر: اے پی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز