شمالی کشمیر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی فائرنگ میں دو فوجی اہلکار شہید

Jul 12, 2017 11:58 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 11:58 PM IST

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے ہندوستانی فوج کی چوکیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی۔ تاہم وزارت دفاع کے ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستان فوجیوں نے بدھ کے روز بلااشتعال فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ’زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے‘۔

شمالی کشمیر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی فائرنگ میں دو فوجی اہلکار شہید

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز