غزہ پٹی: اسرائیل کے فضائی حملہ میں دو فلسطینی شہید

غزہ۔ فلسطین کے غزہ پٹی علاقے میں آج ایک دھماکے میں دو فلسطینیوں کی موت ہو گئی۔

Dec 12, 2017 09:49 PM IST | Updated on: Dec 12, 2017 09:49 PM IST

غزہ۔  فلسطین کے غزہ پٹی علاقے میں آج ایک دھماکے میں دو فلسطینیوں کی موت ہو گئی۔

مقامی شہریوں نے یہ اطلاع دی ہے لیکن اسرائیلی فوج نے اس بات کی تردید کی ہے کہ فضائی حملے میں ان کی موت ہوئی ہے۔

غزہ پٹی: اسرائیل کے فضائی حملہ میں دو فلسطینی شہید

فوٹو: العربیہ ڈاٹ نیٹ

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم نے پیر کو غزہ کی طرف سے داغے گئے راکٹ کا پتہ لگا کر اسے درمیان میں ہی تباہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے اور منگل کو ایسے ایک حملے میں دو فلسطینیوں کی موت ہو گئی۔ اسرائیلی فوج نے اگرچہ اس بات کی تردید کی ہے کہ شمالی غزہ پٹی میں اس نے فضائی حملے کئے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز