اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ میں 2 فلسطینی شہید، 300 سے زائد زخمی

غزہ۔ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر منظوری دیئے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کررہے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج اور ربڑ کی گولیاں برسانے کے علاوہ براہ راست فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Dec 09, 2017 03:30 PM IST | Updated on: Dec 09, 2017 03:30 PM IST

غزہ۔ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر منظوری دیئے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کررہے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی پولیس نے  آنسو گیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج اور ربڑ کی گولیاں برسانے کے علاوہ براہ راست فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مغربی کنارے میں بیت اللحم، رملہ اور الخلیل سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں فلسطینیوں نے زبردست احتجاج کیا جس کے ردعمل میں اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی کی۔

ایکسپریس ڈاٹ پی کے نے اسرائیلی میڈیا کے حوالہ سے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ نئی مزاحمتی تحریک کے اعلان کے بعد حماس نے غزہ سے تین راکٹ داغے جو اسرائیل کے علاقوں میں گرے، جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کئے۔ حملوں میں ہتھیار تیار کرنے والے ایک مرکز اور اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں جنگی طیاروں اور ٹینکوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ وہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں دو بچوں سمیت 4 افراد شہید جبکہ 8 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ میں 2 فلسطینی شہید، 300 سے زائد زخمی

ایکسپریس ڈاٹ پی کے نے اسرائیلی میڈیا کے حوالہ سے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ نئی مزاحمتی تحریک کے اعلان کے بعد حماس نے غزہ سے تین راکٹ داغے جو اسرائیل کے علاقوں میں گرے، جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ زخمیوں میں بیشتر کیمپوں کے نزدیک رہنے والے ہیں۔ ایک دیگر واقعہ میں اسرائیلی فوج اور مظاہرین کی جھڑپ میں ایک فلسطینی شہری مارا گیا اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر منظوری دیئے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کررہے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز