ٹریسا مئے کے قتل کی سازش کے الزام میں دو گرفتار

Dec 06, 2017 01:40 PM IST | Updated on: Dec 06, 2017 01:40 PM IST

لندن۔ برطانیہ کی پولیس نے دہشت گردی سے منسلک جرائم کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے وزیر اعظم ٹریسا مئے کے قتل کی سازش کو ناکام کو کرنے کا دعوی کیا ہے۔ میٹروپولٹین پولیس نے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ شمالی لندن کے نائمرزکریارحمن اور جنوب مشرقی برمنگھم کے محمد عاقب عمران کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا۔ دونوں ملزمان کو آج ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اسکائی نیوز نے ذرائع کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پولیس نے ٹریسا مئے کے قتل کی منصوبہ بند سازش کو ناکام کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا خیال ہے کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے قریب ایک طاقتور دھماکہ خیز مادہ رکھے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور اسی دوران وزیر اعظم پر حملہ اور ان کے قتل کی سازش بھی رچی گئی تھی۔

ٹریسا مئے کے قتل کی سازش کے الزام میں دو گرفتار

اسکائی نیوز نے ذرائع کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پولیس نے ٹریسا مئے کے قتل کی منصوبہ بند سازش کو ناکام کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز