شام میں آئی ایس کے حملے میں دو روسی فوجی ہلاک

ماسکو۔ شام کے صوبہ دیرالزور میں اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں نے روسی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس میں دو روسی فوجی ہلاک ہوگئے۔

Sep 05, 2017 08:05 PM IST | Updated on: Sep 05, 2017 08:05 PM IST

ماسکو۔ شام کے صوبہ دیرالزور میں اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں نے روسی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس میں دو روسی فوجی ہلاک ہوگئے۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے آج روسی وزارت دفاع وزارت کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔ وزارت دفاع کے مطابق، یہ قافلہ جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے فوج دستہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جارہا تھا کہ اچانک دہشت گردوں نے اس دستہ پر مارٹر سے پر حملہ کیا۔

اس حملے میں ایک فوجی کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرے سنگین زخمی فوجی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ دونوں فوجیوں کو بعد از مرگ فوجی ایوارڈوں سے نوازا گیا۔ قبل ازیں روس نے کہا کہ اس کی فضائیہ دیر الزور صوبہ میں شامی فوج کی مدد کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دیر الزور صوبے میں 93 ہزار شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

شام میں آئی ایس کے حملے میں دو روسی فوجی ہلاک

فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز