قطر کے ساتھ ترک تعلقات کا سلسلہ طویل عرصہ تک دراز ہونے کا متحدہ عرب امارات کا اشارہ

Jul 14, 2017 12:35 PM IST | Updated on: Jul 14, 2017 12:35 PM IST

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور قرقاش نے آج کہا کہ قطر اور چار ممالک کے درمیان جاری بحران کا ابھی فوری طور پر کوئی حل نہیں ہو سکا ہے۔ مسٹر انور الغرغش نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ہم لوگ طویل قطع تعلق کی جانب بڑھ رہیں ... ہم ابھی قطر کے معاملے کا سیاسی حل نکالنے سے بہت دور ہیں اور اس پس منظر میں اس مسئلے میں تھوڑی سی بھی تبدیلی نہيں آئی ہے اور ہم اس معاملے میں مختلف قسم کے تعلقات پر غور کر رہے ہیں۔

خیا ل رہے کہ وزیر خارجہ عبد اللہ بن زاید نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قطر کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ان سمجھوتوں کی پاسداری کرنی چاہیے جن پر ا س نے امریکا اور اپنے خلیجی ہمسایوں کے ساتھ مل کر دستخط کیے تھے۔ انھوں نے خلیجی عرب ممالک کےاس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یک سو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قطر کے پاس دو ہی آپشن رہ گئے ہیں: وہ یا تو دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی طرف داری کرے یا پھر دوسری جانب ہوجائے۔

قطر کے ساتھ ترک تعلقات کا سلسلہ طویل عرصہ تک دراز ہونے کا متحدہ عرب امارات کا اشارہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز