اوبر کیب ڈرائیور نے خاتون سے کی گندی بات ، 100 ڈالر کے بدلے سیکس کا دیا آفر  

خاتون کے مطابق ڈرائیور نے اس کے پاوں کو چھونا شروع کردیا ۔ جب خاتون نے اعتراض کیا تو ڈرائیور نے اس کو 100 ڈالر کی پیشکش کی ۔

Feb 11, 2019 03:33 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 03:33 PM IST

ہندوستان ہی نہیں دیگر ممالک میں بھی خواتین کیب میں محفوظ نہیں ہیں ۔ ہولسٹن میں اوبر کیب ڈرائیور نے نہ صرف خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ، بلکہ اس کو سیکس کیلئے پیسوں کی پیشکش بھی کی ۔ خاتون نے جب اعتراض کیا اور پولیس میں شکایت کرنے کی بات کہی تو ڈرائیورنے اس کے ساتھ زبردستی کرنی شروع کردی ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ہالسٹن میں رہنے والی ایک خاتون نے رات میں آفس سے گھر جانے کیلئے اوبر کیب بک کی تھی ۔ خاتون نے بتایا کہ جوس ایچ ارولوس ( 37) اپنی ٹویٹا کار لے کر وہاں پہنچا۔ خاتون جب اس کی کار میں بیٹھ گئی ، تو کار ڈرائیور نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی ۔

اوبر کیب ڈرائیور نے خاتون سے کی گندی بات ، 100 ڈالر کے بدلے سیکس کا دیا آفر  

علامتی تصویر

Loading...

خاتون کے مطابق ڈرائیور نے اس کے پاوں کو چھونا شروع کردیا ۔ جب خاتون نے اعتراض کیا تو ڈرائیور نے اس کو 100 ڈالر کی پیشکش کی ۔ خاتون نے کہا کہ ڈرائیور نے اس سے کہا کہ اگر وہ اس کے ساتھ سیکس کرتی ہے تو وہ 100 ڈالر دے گا ۔ خاتون نے پولیس میں شکایت کی دھمکی دی تو ڈرائیور اس پر ٹوٹ پڑا اور زبردستی کرنے لگا ۔

یہ بھی پڑھیں : سنسنی خیز ! 9 سال کے بچے سے مہینوں تک ریپ کرتی رہی 36 سالہ خاتون ، ایف آئی آر درج

 

خاتون کسی طرح کیب سے باہر نکلی اور فورا اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ خاتون نے کیب بک کرنے کیلئے رائیڈ شیئرنگ ایپ کا استعمال کیا تھا ۔ خاتون نے ڈرائیور کا فون نمبر بھی پولیس کو دیدیا ۔ پولیس نے فون نمبر کی بنیاد پر ملزم کیب ڈرائیور کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : عاشق کے ساتھ بستر پر بیٹھی تھی حاملہ ماں ، چار سال کے بیٹے نے کیا ایسا کام کہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز