برطانیہ کا سعودی عرب سے لاپتہ صحافی جمال خشوگي کی گمشدگی پرجواب طلب

برطانیہ کے وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ نے منگل کو ٹوئٹ کیا ’’مسٹرجمال خشوگي کی گمشدگی اور قتل پرفوری جواب کے لئے سعودی سفیرسے ملاقات کی ہے۔

Oct 10, 2018 10:51 AM IST | Updated on: Oct 10, 2018 10:57 AM IST

لندن:  برطانیہ نے بھی سعودی عرب کے لاپتہ صحافی جمال خشوگي کے استنبول واقع اس کےقونصل خانے سے باہر نکلنے کے ثبوت پیش کرنے کا چیلنج کیا ہے اوران کے (خشوگی) لاپتہ ہونے کے سلسلے میں فوری جواب دینے کوکہا ہے۔ اس سے ایک دن قبل ترکی نے بھی سعودی عرب کو ایسا ہی چیلنج کیا تھا۔

برطانیہ کے وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ نے منگل کو ٹوئٹ کیا ’’مسٹرجمال خشوگي کی گمشدگی اور قتل پرفوری جواب کے لئے سعودی سفیرسے ملاقات کی ہے۔ دنیا بھرمیں صحافیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہواہے اوریہ آزادی اظہار کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اگرمیڈیا رپورٹ صحیح ثابت ہوتی ہے، تو ہم اس واقعہ کوسنجیدگی سے لیں گے- دوستی مشترکہ اقدار پرمنحصرہے"۔

برطانیہ کا سعودی عرب سے لاپتہ صحافی جمال خشوگي کی گمشدگی پرجواب طلب

صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی پرسعودی عرب سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

Loading...

بی بی سی نیوزرپورٹ کے مطابق اس معاملہ میں امریکی ٹرمپ انتظامیہ سے زیادہ سخت رخ اپناتے ہوئے برطانیہ کے محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگر اس معاملے میں میڈیا رپورٹ صحیح ثابت ہوتے ہیں توبرطانیہ اس واقعہ کو ’انتہائی سنجیدگی‘ سے لے گا۔

اس سے قبل امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ صحافی کی گمشدگی کے سلسلہ میں ابھی تک سعودی حکام سے بات چیت نہیں کی ہے، لیکن وہ ایسا جلد ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا’’مجھے اب اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے‘‘۔

خیال رہے کہ سعودی شہری جمال  خشوگی گذشتہ دو اکتوبرکو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ ترکی کے انکوائری حکام کا ماننا ہے کہ ایک سال سے امریکہ میں ازخود مہاجرت کی زندگی گزارنے والے’واشنگٹن پوسٹ‘ کے صحافی جمال خشوگي کا قتل ہوا ہے، جس میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔ سعودی عرب گرچہ ان الزامات سے صاف انکارکرتا ہے۔ اس درمیان ترکی نے کہا ہے کہ وہ استنبول واقع سعودی کے قونصل خانے کی تلاشی لے گا اور تحقیقات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:      بلغاریہ میں خاتون صحافی کی عصمت دری کے بعد قتل، پارک میں ملی لاش

یہ بھی پڑھیں:     روہنگیا مسلمانوں کے قتل پر رپورٹ تیار کر رہے دو صحافیوں کو عدالت نے سنائی 7 سال کی سزا

یہ بھی پڑھیں:      جموں و کشمیر : صحافی شجاعت بخاری کے تین قاتلوں کی شناخت ، لشکر دہشت گرد نوید جٹ بھی شامل

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز