پاکستانی کرکٹ عمر اکمل نے بینٹلے کار کے ساتھ تصویر کی پوسٹ ، ٹویٹر پر مداحوں نے کی تنقید

Jul 17, 2017 09:05 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 09:05 PM IST

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے باہر بلے باز عمر اکمل كو اس وقت کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک پرستار نے بینٹلے کار کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے کو لے کر ان کی سوشل ویب سائٹ پر کافی تنقید کی۔ عمر نے 13 جولائی کو سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر بینٹلے کار کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھاکہ "سخت محنت کے بعد لندن میں لطف اٹھا رہا ہوں۔" عمر کے اس پوسٹ کے بعد شائقین نے ان کی تنقید کرنی شروع کر دی ۔

لطیف الرحمن کے نام کے فین نے عمر کے ٹویٹ کر ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’’تو اور محنت۔ ہا ہا۔‘‘ایک اور پرستار نے لکھاکہ 'بینٹلے گاڑی خریدنے کے لئے تمہارے پاس پیسے کہاں سے آئے۔مجھے تو لگتا ہے کہ کسی اور کی گاڑی کے قریب کھڑے ہو کر تم نے یہ تصویر لی ہے۔ ان ساری تنقید سے پریشان ہوکر عمر نے منفی تبصرہ نہ کرنے کی اپیل بھی کر ڈالی۔اس کے باوجود بھی شائقین پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔

پاکستانی کرکٹ عمر اکمل نے  بینٹلے کار کے ساتھ تصویر کی پوسٹ ، ٹویٹر پر مداحوں  نے کی تنقید

ایک اور فین نے ریٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ "کیب ڈرائیور کی ملازمت حاصل کرنے کے لئے آپ سخت محنت کر رہے ہیں کیونکہ مستقبل میں آپ کے پاس کوئی کرکٹ تو بچا نہیں۔اب آپ ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہے۔" عمرکو فٹنس سے متعلق مسئلہ کی وجہ سے ہی چمپئنز ٹرافی کے ٹھیک پہلے بالکل فٹ نہیں ہونے کی وجہ سے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معاہدہ پانے والے کرکٹرز کی جو فہرست جاری کی گئی ہے، اس میں بھی عمر کو نکال دیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز