اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی كوريا پر عائد کیں نئی پابندیاں

Aug 06, 2017 09:16 AM IST | Updated on: Aug 06, 2017 09:16 AM IST

اقوام متحدہ۔  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی برآمدات پر پابندی عائد کردی اور وہاں سرمایہ کاری کی حدود طے کرنے کی پیش کردہ تجویز کو اتفاق رائے سے منظورکرلیا۔ سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد نئی پابندیوں کا اثر اس کے تین ارب ڈالر آمدنی والے سالانہ برآمد کے کاروبار پر پڑے گا۔ یہ پابندی شمالی کوریا کی طرف سے جولائی ماہ میں دو بار بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے بعدعائد کی گئی ہے۔

اس تجویز کا مسودہ امریکہ کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جس کے تحت شمالی کوریا کے کوئلہ، لوہا، سیسہ، لیڈ ایسک اوربحری خوردنی اشیاء کی برآمد کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ تجویز مختلف ممالک کو بیرون ملک کام کر رہے شمالی کوریائی مزدوروں کی موجودہ تعداد میں اضافہ کرنے سے منع کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس تجویز کے تحت شمالی کوریا کے ساتھ نئے مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور موجودہ مشترکہ اداروں میں کسی بھی قسم کی نئے سرمایہ کاری پر پابندی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی كوريا پر عائد کیں نئی پابندیاں

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان: تصویر، رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز