گئواسمگلنگ کے شک میں ہاتھوں میں رسی باندھ کرلگوائے گئے ’’گئوماتا کی جئے‘‘ کے نعرے۔ دیکھیں ویڈیو – News18 Urdu

گئو اسمگلنگ کے شک میں ہاتھوں میں رسی باندھ کرلگوائے گئے ’’گئوماتا کی جئے‘‘ کے نعرے۔ دیکھیں ویڈیو

کھنڈوا کی مہاراشٹر سرحد پر بسے سانولی کھیڑا گاؤں میں آٹھ پک اپ گاڑی پکڑی گئی۔ جس میں گائے بیل دوسری جگہ لے جایا جارہا تھا۔ بتایاجارہا ہے کہ فوری پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس نہیں پہنچی

Jul 08, 2019 12:32 PM IST | Updated on: Jul 08, 2019 12:32 PM IST

سیاسی خلفشاراوراشتعال انگیزیوں نے ملک میں نفرت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ یہی وجہ کہ لوگوں میں لاقانونیت کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔آئے دن کسی کو بھی پکڑ کر سرراہ ماردیاجاتاہے۔اور ایسے سلوک کیے جاتے ہیں جس کی قانون اور ملک کا آئین اجازت نہیں دیتا ہے۔مدھیہ پردیش کے کھنڈوا۔ہاتھوں میں ہتھکڑی لگائے سڑکوں پر پریڈ کرواتے اور سر بازار جے شری رام کا جاپ لگواتے یہ لوگ گو تسکربتائے جا رہے ہیں یہاں نا پولیس ہے نہ عدالت۔سزابھیڑ دے رہی ہے ۔اور جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کر رہی ہے ۔

کھنڈوا کی مہاراشٹر سرحد پر بسے سانولی کھیڑا گاؤں میں آٹھ پک اپ گاڑی پکڑی گئی۔ جس میں گائے بیل دوسری جگہ لے جایا جارہا تھا۔ بتایاجارہا ہے کہ فوری پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس نہیں پہنچی ۔ پھربھیڑنے اپنا مذہبی دربار لگایا اورجے شری رام اورگوماتا کی جے کا نعرے بلند کروائے۔اس پورے حادثے پر پولیس نے قصور واروں کے خلاف کاروائی کی بات کہی ہے۔

Loading...

ایم پی میں ہی انتظامی امور کے ایک اعلی افسر نیاز خان نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا تھا کہ وہ نام بدلناچاہتے ہیں تاکہ ہجومی تشدد سے بچ سکیں۔اب اس معاملے میں نفرت ۔لاقانونیت۔انتظامیہ کی لاپرواہی سیاسی سازش جو بھی کہیں لیکن ایک بات تو صاف ہے کہ کسی اس طرح کے حساس معاملے کو نظراندازکرنا ٹھیک نہیں ہے ورنہ لوگوں کا بھروسہ قانون اورنظم نسق سے ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیگا اورپھر شروع ہوگا انسانیت کی بربادی کا لامتناہی سلسلہ

Loading...