معصوم لڑکی پرکتے کا حملہ: گجرات کے احمدآباد کاہے معاملہ، سی سی ٹی وی میں قید ہواپوراواقعہ– News18 Urdu

معصوم لڑکی پرکتے کا حملہ: گجرات کے احمدآباد کا ہے معاملہ، سی سی ٹی وی میں قید ہوا پورا واقعہ

مقامی لوگوں نے لاوارث کتوں کو پکڑنے کے لئے انتظامیہ سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاہے

Apr 15, 2019 11:11 AM IST | Updated on: Apr 15, 2019 11:39 AM IST

گجرات کے احمدآباد میں ایک معصوم لڑکی پرکتے نے حملہ کردیا۔ اس واقعہ کا ویڈیوسی سی ٹی وی ریکارڈ ہوگیا۔ احمدآباد کے جمال پور کی گلیوں میں ایک معصوم لڑکی سڑک پرچہل قدمی کررہی ہے۔ لڑکی کسی کودیکھ کربھاگنے کی کوشش کرتی نظرآرہی ہے۔اسی دوران ایک کتا وہاں پہنچتا ہے اور معصوم بچی پرحملہ کردیتا ہے۔ اطراف میں موجود لوگ بچی کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کافی جدوجہد کے بعد معصوم بچی کوکتا چھوڑدیتا ہے ۔ بچی کو زخمی حالت میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

اس پورے واقعے کے بعد احمدآبادمیونسپل کارپوریشن کی کارگردگی پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے لاوارث کتوں کو پکڑنے کے لئے انتظامیہ سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ کئی مرتبہ کتوں کی کثرت سے متعلق شکایت درج کرائی گئی ہے۔ لیکن حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔