حجاج کرام کو ملی بڑی راحت: ائیرانڈیا نے دی آبِ زم زم لانے کی اجازت– News18 Urdu

حجاج کرام کو ملی بڑی راحت: ائیرانڈیا نے دی آبِ زم زم لانے کی اجازت

ائیرانڈیا نے کہا کہ حجاج کرام کو اپنے سامان کے ساتھ آبِ زم آب زم لانے کی اجازت ہے

Jul 09, 2019 12:06 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 07:56 PM IST

ائیرانڈیا نے حجاج کرام کوراحت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں آبِ زم زم لانے کی اجازت دیدی ہے۔ اس سلسلہ میں ایئرانڈیا کے ٹوئٹرہینڈل پرایک پوسٹ کیاگیاہے جس میں ائیرانڈیا نے کہا کہ حجاج کرام کو اپنے سامان کے ساتھ آبِ زم آب زم لانے کی اجازت ہے۔ اتناہی نہیں ائیرانڈیا نے حجاج کرام کو ہونے والی دشواری کے لیے معذارت خواہی بھی کی ہے۔ اس پوسٹ میں کہاگیاہے کہ جدہ سے ممبئی کے راستے حیدرآباد جانے والی فلائٹ اے آئی 966 اور جدہ سے کوچی جانے والی فلائٹ اے آئی 964 کے مسافراب آبِ زم زم کے بوتلیں اپنے ساتھ لا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس پہلے ائیرانڈیا کی جانب سے اپنے حج ٹور ایجنٹس کے لیے نوٹس جاری کیاگیاہے کہ جدہ سے ممبئی کے راستے حیدرآباد جانے والی فلائٹ اے آئی 966 اور جدہ سے کوچی جونے والی فلائٹ اے آئی 964 کے مسافراپنے ساتھ آبِ زم زم کی بوتلیں نہ لانے کا مشورہ دیاگیاتھا۔ ائیرانڈیا کی جانب سے کہا گیا تھاکہ جہاز بدلے جانے اور سیٹوں کی محدود تعداد کی وجہ سے ان دونوں فلائٹس پر آنے والے حجاج اپنے ساتھ آبِ زم زم نہ لائیں۔ نوٹس میں ایجنٹس کو انتباہ کیا گیا ہے کہ جو عازمین ان کے ذریعے حج کرنے گئے ہیں انہیں بتا دیا جائے کہ وہ آبِ زم زم نہ لائیں تا کہ عین وقت پر کوئی مسئلہ نہ پیدا ہو۔

حجاج  کرام کو ملی بڑی راحت: ائیرانڈیا نے دی آبِ زم زم لانے کی اجازت

Loading...

ویسٹرن ریجن مینیجر آر پربھو چندرن نے کہا تھا کہ ائر انڈیا نے حج سیزن کے دوران حیدرآباد اور کوچین کیلئے بوئنگ 737 کی بجائے اے 320 طیارہ استعمال  کیا جارہا ہے ۔ تاہم اب ایئرانڈیا کے اعلان کے بعد حجاج کرام اور انکے رشتہ داروں نے راحت کی سانس لی ہے۔

Loading...