جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گذشتہ شام پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار اتوار کی صبح اسپتال میں دم توڑ گیا۔– News18 Urdu

پونچھ اور راجوری میں ایل او سی پر فائرنگ، ایک فوجی اہلکار جاں بحق

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گذشتہ شام پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار اتوار کی صبح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

Mar 24, 2019 02:52 PM IST | Updated on: Mar 24, 2019 03:00 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گذشتہ شام پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار اتوار کی صبح اسپتال میں دم توڑ گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر گذشتہ شام ہند و پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں اپنی چوکی میں تعینات فوجی اہلکار گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر پونچھ آرمی اسپتال لے جایا گیاجہاں وہ قریب 12 گھنٹے تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر اتوار کی صبح دم توڑ گیا۔

پونچھ اور راجوری میں ایل او سی پر فائرنگ، ایک فوجی اہلکار جاں بحق

علامتی تصویر

دریں اثنا دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے اتوار کی صبح راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے بتایا 'پاکستانی فوج نے اتوار کی صبح قریب ساڑھے گیارہ بجے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ اور مارٹر گولے داغے۔ بھارتی فوج پاکستان کی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے'۔

Loading...

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ کچھ ہفتوں سے سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔ اس دوران دونوں اطراف کئی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور املاک کو نقصان پہنچا۔

 

Loading...