جموں وکشمیر : اننت ناگ کے مڑہامہ علاقے میں انکاؤنٹر۔ 1 فوجی جوان شہید 2 ملیٹنٹ ہلاک– News18 Urdu

جموں وکشمیر : اننت ناگ کے مڑہامہ علاقے میں انکاؤنٹرختم ۔ 1 فوجی جوان شہید 2 ملیٹنٹ ہلاک

ہلاک شدہ ملی ٹنٹوں کا تعلق جیش دہشت گرد تنظیم سے بتایا جا رہا ہے ۔ انکاؤنٹر میں ہلاک ایک ملی ٹنٹ کی شناخت مڑہامہ کے سجاد ڈار کے طور پر ہوئی ہے

Jun 18, 2019 10:26 AM IST | Updated on: Jun 18, 2019 11:46 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورسیز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکاؤنٹر ختم ہو چکا ہے ۔ یہ انکاؤنٹر اننت ناگ کے علاقے مڑہامہ میں چل رہا تھا۔ انکاؤنٹر میں دو ملیٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں ۔ جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہوا ہے۔ جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔ ہلاک شدہ ملی ٹنٹوں کا تعلق جیش دہشت گرد تنظیم سے بتایا جا رہا ہے ۔ انکاؤنٹر میں ہلاک ایک ملی ٹنٹ کی شناخت مڑہامہ کے سجاد ڈار کے طور پر ہوئی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ سجاد ڈار پلوامہ حملے میں ملوث تھا۔ ۔ اننت ناگ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو فی الحال معطل کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بڈورہ اچھہ بل میں پیر کے روز بھی ایک تصادم میں ایک جنگجو اور ایک فوجی افسر ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہوئےتھے ۔ مہلوک فوجی افسر کی شناخت میجر کیتن شرما کے بطور ہوئی ہے جبکہ دو مضروب فوجی اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے جائے تصادم آرائی سے ایک ملیٹنٹ کی لاش بر آمد کی گئی تھی ۔

جموں وکشمیر : اننت ناگ کے مڑہامہ علاقے میں انکاؤنٹرختم ۔ 1 فوجی جوان شہید 2 ملیٹنٹ ہلاک

علامتی تصویر

Loading...

 

Loading...