ayodhya dispute shri shri ravi shankar answer on owaisi objection that some people work is just to oppose  اسد الدین اویسی کے اعتراض پر شری شری نے کہا : کچھ لوگوں کا کام ہی ہے صرف مخالفت کرنا– News18 Urdu

 اسد الدین اویسی کے اعتراض پر شری شری روی شنکر نے کہا : کچھ لوگوں کا کام ہی ہے صرف مخالفت کرنا

اجودھیا تنازع میں ثالثی کو لے کر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے ذریعہ کمیٹی پر اٹھائے گئے سوال پر روحانی گرو شری شری روی شنکر نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

Mar 10, 2019 01:10 PM IST | Updated on: Mar 10, 2019 01:10 PM IST

اجودھیا تنازع میں ثالثی کو لے کر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے ذریعہ کمیٹی پر اٹھائے گئے سوال پر روحانی گرو شری شری روی شنکر نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس کی مخالفت کریں گے ، کیونکہ ان کا کام ہر چیز کی مخالفت کرنا ہے ۔

نینی تال پہنچے شری شری روی شنکر نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ ہندوستان کے اس حصے میں آئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں آکر ٹھہرے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی شری شری نے کہا کہ گاوں میں بھی ان کا ادارہ کام کررہا ہے ۔ اسکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ دیگر کام بھی کئے جارہے ہیں ۔ تاکہ پہاڑوں میں رہنے والے لوگوں کو یہیں پر روزگار مل سکے ۔

 اسد الدین اویسی کے اعتراض پر شری شری روی شنکر نے کہا : کچھ لوگوں کا کام ہی ہے صرف مخالفت کرنا

 اسد الدین اویسی کے اعتراض پر شری شری نے کہا : کچھ لوگوں کا کام ہی ہے صرف مخالفت کرنا

انہوں نے کھاد سے پاک کھیتی پر زور دیتےہوئے کہا کہ اس کیلئے ان کے ذریعہ کسانوں کو بہتر ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ کیسے زیرو بجٹ فارمنگ میں آگے کھیتی کرسکتے ہیں ، اس کے بارے میں کسانوں کو جانکاری دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سوچھتا ابھیان بھی زور شور سے چلایا جارہا ہے۔