azam khan congratulated to indian air force for surgical strike 2 0 strike in pok– News18 Urdu

سرجیکل اسٹرائیک2.0: اعظم خان نےکہا 'پیغمبراسلام کوبدنام کرنے والی طاقتوں کےخلاف پوری دنیا کےمسلمان ہوں متحد'۔

سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈرنے دہشت گردانہ کیمپوں کوتباہ کرنےکےلئے فوج کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب کوایک ساتھ کھڑا ہونا چاہئے اوروطن کی حفاظت کےلئےممکن ہووہ کرنا چاہئے۔

Feb 27, 2019 01:39 PM IST | Updated on: Feb 27, 2019 02:46 PM IST

جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آرپی ایف کے قافلے پرہوئے دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لینے کے لئے ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) میں گھس کرجیش محمد کے ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رات تقریباً  تین بجے ایک ساتھ 12 میراج 2000 جنگی طیاروں نے بالا کوٹ میں دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانوں پرحملہ کیا اوراسے پوری طرح سے تباہ کردیا۔

ہندوستانی فضائیہ کے سرجیکل اسٹرائیک کی سماجوادی پارٹی کے قدآورلیڈراورسابق وزیر اعظم خان نے تعریف کرتے ہوئے فوج کومبارکباد دی۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان نےکہا کہ وطن کی حفاظت کے لئےجوبھی فوجی کارروائی ہوئی وہ جائزہے۔ پورے ہندوستان کوایک مٹھی کی طرح اس کارروائی کی حمایت کرنی چاہئے اورایک محفوظ ہندوستان کا خواب دیکھنا چاہئے۔

سرجیکل اسٹرائیک2.0: اعظم خان نےکہا 'پیغمبراسلام کوبدنام کرنے والی طاقتوں کےخلاف پوری دنیا کےمسلمان ہوں متحد'۔

اعظم خان: فائل فوٹو

Loading...

اعظم خان نے کہا کہ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوبدنام کرنے والی طاقتوں کی پوری دنیا کے مسلمانوں کو مذمت کرنی چاہئے۔ اعظم خان نے کہا کہ یہ امتحان کی گھڑی ہے، مندر، مسجد، گرودوارہ، گرجا گھرسب کوایک ساتھ کھڑے ہونا چاہئےاوروطن کی حفاظت کےلئے جوممکن ہووہ کرنا چاہئے۔

اعظم خان نےکہا کہ ہم ہیں تووطن ہے، وطن ہےتوہم ہیں۔ ہم دونوں ایک دوسرے کےلئےلازم ہیں۔ اس میں سے ایک چیزبھی اگرکم ہوتی ہے تونہ مذہب، نہ دھرم، نہ ذات پات، نہ مشرق سے مغرب، نہ شمال سے جنوب، نہ امیرسے غریب، نہ چھوٹا سے بڑا، نہ عورت سے مرد، نہ بوڑھا بچہ کچھ بھی نہیں ہے۔ ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہئےکہ ہم دشمن کےاس منصوبےکوکامیاب نہ ہونے دیں کہ ہم اندرسے کمزورہوجائیں۔ ہمیں اندراورباہردونوں سے مضبوط رہنا ہے۔

Loading...