سپریم کورٹ کے فیصلے پربلقیس بانونے مسرت کا کیا اظہار۔ فسادمتاثرہ خواتین کی مدد کرنے کا ظاہر کیا عزم– News18 Urdu

سپریم کورٹ کے فیصلے پربلقیس بانونے مسرت کا کیا اظہار۔ فساد زدہ خواتین کی مدد کرنے کا ظاہر کیا عزم

دہلی میں نیوز 18 اردو سے اردو سے بات کرتے ہوئے بلقیس بانو نے کہاکہ وہ معاوضہ کی رقم سے فساد متاثرہ خواتین کی مدد کریگی

Apr 24, 2019 05:30 PM IST | Updated on: Apr 24, 2019 05:47 PM IST

بلقیس بانو اجتماعی آبروریزی کیس کے متاثرہ بلقیس بانونے سپریم کورٹ کی جانب سے معاوضہ دیئے جانے کے متعلق فیصلہ سنانے پرمسرت کااظہارکیاہے۔ دہلی میں نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے بلقیس بانو نے کہاکہ وہ معاوضہ کی رقم سے فساد متاثرہ خواتین کی مدد کریگی۔ وہیں بالقیس بانو کے شوہریعقوب کا کہناہے کہ انہیں سپریم کورٹ سے انہیں انصاف ملاہے ۔ اورایک طویل قانونی جنگ کے بعد آج انہیں معاوضہ دیاگیاہے۔ یعقوب نے خرم شہزاد سے بات چیت کے دوران کہاکہ اب وہ امن کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔ اور اپنے بچوں کی تعلیم پرتوجہ دیں گے۔

واضح رہے کہ کل ہی سپریم کورٹ نے اپنا ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے گجرات حکومت کو اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ بلقیس بانوکو سرکاری نوکری اوررہائش کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیاتھا ۔ اتناہی نہیں کورٹ نے بلقیس بانو کو50لاکھ روپئے کا معاوضہ بھی دینے کی ہدایت دی تھی۔کورٹ نے گجرات حکومت کو دو ہفتوں کےاندرمعاوضہ دینے کا حکم صادرکیاتھا۔

بلقیس بانو کی جانب سے پیش وکیل نے یہ بتایا کہ اس معاملے میں فرائض کے تئیں لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کو دوبارہ کام پر رکھ لیاگیاہے۔ اگرچہ ریاستی حکومت کی دلیل تھی کہ ملزم پولیس اہلکاروں نے اپنی سزا بھگت لی ہے۔ بلقیس یعقوب رسول نے عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ اسے گجرات حکومت سے زیادہ معاوضہ ملناچاہئے۔ بلقیس بانو کی عرضداشت پرسماعت کے دوران کورٹ نے گجرات حکومت کو معاوضہ دینے کی ہدایت ہے۔

واضح رہے کہ گودھرا سانحہ کے بعد گجرات میں ہوئے فسادات میں بلقیس بانو کے خاندان کے کئی اراکین کو فسادیوں نے مار ڈالا تھا۔ بلقیس اس وقت پانچ ماہ کی حاملہ تھیں۔ فسادیوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری بھی کی تھی۔ جب بلقیس نے پولیس سے کاروائی کی گزارش کی تو پولیس اہلکاروں نے اسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دے کربھگادیاتھا۔

Loading...

Loading...