اندور: آکاش وجے ورگیہ نےحامیوں کے ساتھ میونسپل اہلکاروں کوپیٹا۔ مقدمہ درج – News18 Urdu

 اندور: آکاش وجے ورگیہ نےحامیوں کے ساتھ میونسپل اہلکاروں کوپیٹا۔ مقدمہ درج 

میونسپل کے اہلکاروں کو بی جےپی کے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ اور ان کے حامیوں نے زدوکوب کیا

Jun 26, 2019 04:00 PM IST | Updated on: Jun 26, 2019 04:00 PM IST

مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے گنجی کنپاؤنڈ حلقے میں آج ایک بوسیدہ مکان کو توڑنےکے لیے پہنچنے والے میونسپل کے اہلکاروں کو بی جےپی کے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ اور ان کے حامیوں نے زدوکوب کیا۔ اس سلسلے میں وائرل ویڈیو میں پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کرکٹ کے بلے سے میونسپل کے اہلکاروں کو پیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میونسپل افسران کی شکایت کے بعد پولیس نے بی جے پی رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 اندور: آکاش وجے ورگیہ نےحامیوں کے ساتھ میونسپل اہلکاروں کوپیٹا۔ مقدمہ درج 

اندور: آکاش وجے ورگیہ نےحامیوں کے ساتھ میونسپل اہلکاروں کوپیٹا-(تصویر:سوشل میڈیا)۔

اس واقعہ کے بعد اندور۔3 اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ نے کہا،’میں بہت غصے میں تھا۔ میں نے کیا کر دیا، مجھے نہیں پتہ‘۔ اس وقت موقع پر موجود پولیس نے رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں کے درمیان سے مارپیٹ کا نشانہ بننے والے دو اہلکاروں کو بچ بچاکرمحفوظ باہر نکالا۔

میونسپل کے افسران نے مقامی پولیس سے شکایت کرکے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر میونسپل کے اہلکاروں نے اس مارپیٹ کی وجہ سے طیش میں آکرکام بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس مارپیٹ کا ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اعلیٰ پولیس افسران نے کہا کہ تفتیش کے بعد کاروائی کی جائے گی۔

Loading...