پولیس کا لاٹھی چارج۔ رکن اسمبلی راجا سنگھ زخمی: دیکھیں ویڈیو – News18 Urdu

پولیس کا لاٹھی چارج۔ رکن اسمبلی راجا سنگھ زخمی: دیکھیں ویڈیو

حیدرآباد کے جمعرات بازار علاقے میں بدھ کی نصف شب کو بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ نے رانی اونتی بائی لودھ کا مجسمہ تنصیب کرنے کی کوشش کررہے تھے ذرائع کے مطابق اس دوران پولیس نے بغیر اجازت مجسمہ کی تنصیب پراعتراض کیا اور اس پروگرام کو روک دیا

Jun 20, 2019 10:08 AM IST | Updated on: Jun 20, 2019 10:08 AM IST

بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی راجا سنگھ نےالزام لگایا کہ تلنگانہ پولیس نے ان پرحملہ کردیاہے۔ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہاہے حیدرآباد کے جمعرات بازار علاقے میں بدھ کی نصف شب کو بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ نے رانی اونتی بائی لودھ کا مجسمہ تنصیب کرنے کی کوشش کررہے تھے ذرائع کے مطابق اس دوران پولیس نے بغیر اجازت مجسمہ کی تنصیب پراعتراض کیا اور اس پروگرام کو روک دیا ۔

جس کے نتیجے میں راجا سنگھ اور ان کے حامیوں نے کافی احتجاج کیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو مجسمہ تنصیب نہ کرنے اور وہاں سے چلے جانے درخواست کی ۔ لیکن احتجاجی مظاہرہ کرتے رہے۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا ۔جس میں راجا سنگھ معمولی زخمی ہوگئے ۔انھیں رات دیر گئے عثمانیہ ہاسپٹل میں مرہم پٹی کروائی گئی ۔

پولیس کا لاٹھی چارج۔ رکن اسمبلی راجا سنگھ زخمی: دیکھیں ویڈیو

رکن اسمبلی راجا سنگھ زخمی

Loading...

واضح رہے کہ رانی اونتی بائی لودھ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی مجاہد آزادی تھیں۔ اور حیدرآباد کے جعمرات بازار میں 2009 میں رانی اونتی بائی لودھ کا مجسمہ لگایاگیاتھا۔ تاہم اس دوبارتبدیل کیاگیاہے ۔کل رات ایک بار پھر اس مجسمہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ۔ تاہم پولیس نے اسکی اجازت نہیں دی ۔

Loading...