بھوپال سے قسمت آزماسکتے ہیں اردوکے مشہورشاعرمنظربھوپالی،بی جے پی نے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی– News18 Urdu

بھوپال سے قسمت آزماسکتے ہیں اردوکے مشہورشاعر منظربھوپالی،بی جے پی نے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی

نیوز18اردو سے بات کرتے ہوئے منظر بھوپالی نے کہاکہ انہیں بی جے پی سے فون آیاہے اور دوسری سیاسی پارٹیوں سے بھی لوگ رابطے ہیں

Apr 17, 2019 03:34 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 03:47 PM IST

اردوزبان کے مشہورشاعرمنظربھوپالی، بھوپال لوک سبھا سیٹ سے انتخابات میں قسمت آزماسکتے ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ بی جے پی نے منظربھوپالی کوبھوپال لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے قدآورلیڈردگ وجے سنگھ کے خلاف مقابلہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔نیوز18اردو سے بات کرتے ہوئے منظر بھوپالی نے کہاکہ انہیں فون آیا ہے اور دوسری سیاسی پارٹیوں سے بھی لوگ رابطے ہیں۔ اوروہ اس سلسلے میں اپنے دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد کوئی قدم اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ منظربھوپالی کا اصلی نام سید علی رضاہے۔ اوروہ مہاراشٹرکے امراوتی میں 29 دسمبر1959ء میں پیداہوئے ہیں۔انہوں نے برکت اللہ یونیورسٹی سے ایم اے کیاہے۔ منظربھوپالی کے والد میرعباس علی بھی شاعرتھے۔جبکہ انکی والدہ طاہرہ نکہت ماہرتعلیم تھیں۔ اورمنظربھوپالی کے بچپن میں ہی انکا خاندان امراوتی سے بھوپال منتقل ہوگیاتھا۔

Loading...

Loading...