منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد بی جے پی کے پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلیٰ بنائے گئے ہیں۔ , bjps-pramod-sawant-takes-oath-as-goa-chief-minister-at-2am-ceremony-un– News18 Urdu

پرمود ساونت بنے گوا کے نئے وزیر اعلیٰ، دیر رات دو بجے لیا حلف

منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد بی جے پی کے پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلیٰ بنائے گئے ہیں۔

Mar 19, 2019 07:29 AM IST | Updated on: Mar 19, 2019 09:18 AM IST

منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد بی جے پی کے پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلیٰ بنائے گئے ہیں۔ ساونت نے پیر کی دیر رات دو بجے گوا کے وزیر اعلی عہدہ کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ مہاراشٹروادی گومانتک پارٹی کے سدن دھولیکر اور  گوا فارورڈ پارٹی کے وجے سردیسائی نے  ڈپٹی سی ایم کے عہدہ کا حلف لیا۔

پرمود ساونت گوا اسمبلی کے اسپیکر رہے ہیں ۔ ساونت شمالی گوا میں واقع سین کولم اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی تھے ۔ 46 سالہ  ساونت پیشہ سے ایک آیوروید ڈاکٹر ہیں ۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ وہ پاریکر کے قریبی تھے ۔

پرمود ساونت بنے گوا کے نئے وزیر اعلیٰ، دیر رات دو بجے لیا حلف

 ساونت کی حلف برداری پہلے پیر کی رات 11 بجے ہونی تھی لیکن اتحادی پارٹیوں مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی( ایم جی پی)، گوا فارورڈ پارٹی اور آزاد ارکان اسمبلی میں ان ناموں کو لے کر اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا تھا۔ بالآخر دیر رات دو بجے ساونت نے دو  ڈپٹی سی ایم اور 9 وزراء کے ساتھ وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا۔
Loading...

Loading...