بھوپال میں کالج چلیں مہم کا آغاز:تعلیم نسواں کو فروغ دینا ہے مقصد۔ دیکھیں ویڈیو– News18 Urdu

بھوپال میں کالج چلیں مہم کا آغاز:تعلیم نسواں کو فروغ دینا ہے مقصد۔ دیکھیں ویڈیو

منتظمین کا ماننا ہے کہ حکومت کی فلاحی اسکیم اور اسکالرشپ کا صد فیصد نہیں ہوتا ہے استعمال

May 17, 2019 12:28 PM IST | Updated on: May 17, 2019 12:33 PM IST

حکومتوں کی تعلیمی اسکیموں سے طلبا کو واقف کرانے اورسرکاری کالجوں میں زیادہ سے زیادہ داخلہ کرانے کہ منصوبے کو لیکر بھوپال میں تحریک شروع کی گئی ہے۔ کالج چلیں ہم کے عنوان سے شروع کی گئی مہم میں دیگرزبانوں کے ساتھ بڑی تعداد میں محبان اردو نے شرکت کی اور اس طرح کی مہم کو وقت کی ضرورت سے تعبیرکیا۔بھوپال میں ایم ایل بی گرلس کالج کا قیام انیس سو چھپن میں عمل میں آیا تھا۔ کالج کے قیام کا مقصد تعلیم نسواں کو عام کرنے کے ساتھ کوالٹی ایجوکیشن کے ذریعہ فروغ دینا ہے۔

بھوپال کے اس سب سے قدیم کالج میں موجودہ میں پانچ ہزار سے زائید طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ کالج مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ کالج میں بہت سی سرکاری اسکیمیں اسکالرشپ کے ساتھ موجود ہیں اس کے باؤجود اس کا صد فیصد استعمال نہیں ہو پا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کوشش کی جارہی ہے کہ تعلیم کے حصول کے لئے حکومت کی جو اسکیمیں ہیں اس کا صد فیصد استعمال ہو سکے ۔ بھوپال ایم ایل بی کالج میں گریجوایشن کی سطح تک اردو کی تعلیم دی جاتی ہے۔ کالج مینیجمنٹ کی کوشش ہے کہ یہاں پر دوسرے مضامین کے ساتھ ایم اے کی سطح پر بھی ارد و کی تعلیم دی جائے۔ دیکھئے بھوپال سے مہتاب عالم کی یہ رپورٹ

Loading...