امانت اللہ خان کا اعلان ، ہجومی تشدد کے شکار تبریز انصاری کی بیوی کو نوکری اور 5 لاکھ روپے دے گا دہلی وقف بورڈ– News18 Urdu

امانت اللہ خان کا اعلان ، ہجومی تشدد کے شکار تبریز انصاری کی بیوی کو نوکری اور 5 لاکھ روپے دے گا دہلی وقف بورڈ

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ ںے جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد کا شکار ہوئے تبریز انصاری کی بیوی کو اقتصادی مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

Jun 27, 2019 02:33 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 02:33 PM IST

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ ںے جمعرات کو جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد کا شکار ہوئے تبریز انصاری کی بیوی کو اقتصادی مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وقف بورڈ ہجومی تشدد کے شکار تبریز کی بیوی کو پانچ لاکھ روپے اور انہیں نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ وقف بورڈ متاثرہ کنبہ کو قانونی مدد بھی فراہم کرائے گا ۔

ادھر جھارکھنڈ کے سرائی کیلا - کھرسواں ماب لنچنگ معاملہ میں نیا انکشاف ہوا ہے ۔ مقتول تبریز کے اہل خانہ کے مطابق مار پیٹ کے دوران اس کو دھتورے ( ایک زہریلا پھل ) کا رس پلایا گیا تھا ، جس کی وجہ سے اس کے جسم میں زہر پھیل گیا اور اس کی موت ہوگئی ۔ اہل خانہ کے مطابق پولیس اور جیل انتظامیہ کی جانب سے علاج کے دوران لاپروائی برتی گئی ۔ اگر وقت پر صحیح علاج کرایا جاتا تو تبریز کی جان بچ سکتی تھی ۔

امانت اللہ خان کا اعلان ، ہجومی تشدد کے شکار تبریز انصاری کی بیوی کو نوکری اور 5 لاکھ روپے دے گا دہلی وقف بورڈ

امانت اللہ خان کا اعلان ، ہجومی تشدد کے شکار تبریز انصاری کی بیوی کو نوکری اور 5 لاکھ روپے دے گا دہلی وقف بورڈ

مقتول کے رشتہ دار مقصود عالم کا کہنا ہے کہ ہم لوگ پولیس کی اب تک کی کارروائی سے مطمئن ہیں ، ایس پی نے ہمیں انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے ، مار پیٹ کے دوران تبریز کو دھتورے کا زہریلا رس پلایا گیا ، جس کی وجہ سے اس کے جسم میں زہر پھیل گیا اور اس کی موت ہوگئی ۔

وہیں مقتول کے چچا مسرور عالم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے جھارکھنڈ اور ملک بدنام ہوتا ہے ۔ لہذا قصورواروں کو سخت سزا ملنی چاہئے ، تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے پہلے لوگ سو مرتبہ سوچیں ۔

Loading...