elections-may-be-scrapped-in-tamil-nadus-vellore-, تمل ناڈو کی ویلو لوک سبھا علاقہ سے بھاری تعداد میں نقدی برآمد ہونے کے بعد یہاں ووٹنگ منسوخ ہونے کے امکان ہیں۔– News18 Urdu

ڈی ایم کے دفتر میں ملا نوٹوں کا انبار، تمل ناڈو کی اس سیٹ پر منسوخ ہو سکتے ہیں انتخابات

تمل ناڈو کی ویلو لوک سبھا علاقہ سے بھاری تعداد میں نقدی برآمد ہونے کے بعد یہاں ووٹنگ منسوخ ہونے کے امکان ہیں۔

Apr 16, 2019 08:57 AM IST | Updated on: Apr 16, 2019 10:35 AM IST

تمل ناڈو کی ویلو لوک سبھا علاقہ سے بھاری تعداد میں نقدی برآمد ہونے کے بعد یہاں ووٹنگ منسوخ ہونے کے امکان ہیں۔ ذرائع نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔ ایسی اطلاع ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے متعلق صدر جمہوریہ کو سفارش بھی بھیجی ہے۔

حالاںکہ لوک سبھا انتخابات کا نوٹیفکیشن صدر جمہوریہ جاری کرتے ہیں، ایسے میں انتخابات منسوخ کرنے کا حق بھی انہی کے پاس ہے۔ قابل غور ہے کہ ڈی ایم کے امیدوار کے دفتر سے کچھ دن پہلے مبینہ طور سے بھاری تعداد میں نقدی برآمد ہونے کے بعد سے ایسا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

ڈی ایم کے دفتر میں ملا نوٹوں کا انبار، تمل ناڈو کی اس سیٹ پر منسوخ ہو سکتے ہیں انتخابات

Loading...

گزشتہ ہفتہ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے کہا تھا کہ سیمینٹ کے ایک گودام میں 11.53 کروڑ روپیے برآمد کئے گئے تھے۔ یہ ویلور ضلع واقع ایک ڈی ایم کے لیڈر سے متعلق ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کہا، ’’ ڈبوں اور ٹاٹ کی تھیلوں میں ضبط کی گئی نقدی، وارڈ- وار طریقہ سے بڑے پیمانے پر تقسیم کے لئے رکھی ہوئی تھی‘‘۔

Loading...