گری راج سنگھ نے دی مسلمانوں کو دھمکی :رام مندربنانے میں کریں مدد۔ یاپھرسوچ لیں انجام– News18 Urdu

گری راج سنگھ کی مسلمانوں کو دھمکی :رام مندربنانے میں کریں مدد یا پھرسوچ لیں انجام ۔ دیکھیں ویڈیو

گری راج سنگھ نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پرہی ہندوستان کی تقسیم ہوئی تھی اور پاکستان کا وجود عمل میں آیا تھا

May 14, 2019 12:08 PM IST | Updated on: May 14, 2019 12:37 PM IST

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے رام مندر معاملے پر مسلمانوں کو دھمکی دی ہے۔ گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ایودھیا میں رام مندر بنانے کیلئے آگے آنا ہوگا ۔ ورنہ وہ اپنا انجام سوچ لیں۔ ہمارے نمائندے امت کمار سے خصوصی بات چیت کے دوران گری راج سنگھ نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پرہی ہندوستان کی تقسیم ہوئی تھی اور پاکستان کا وجود عمل میں آیا تھا۔ گری راج سنگھ کا کہنا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر نہیں بنے گا توکیا پاکستان میں بنے گا؟ گری راج سنگھ نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر نہیں ہوئی تو ہندؤوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی اورہندو کب تک اسے برداشت کریں گے۔

کمل ہاسن کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا کہ کمل ہاسن کی فلمیں صرف مسلمانوں نے نہیں دیکھی ہیں۔ کمل ہاسن کو ہندو فلم شائقین نے تھلیاں بچ کرفلم اسٹاربنایاہے۔ اور وہ ہندؤوں کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گری راج سنگھ نے عامرخان، نصیرالدین شاہ کو نشانہ بنایا۔ وہیں گری راج سنگھ نے سابق نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کے بیان پربھی تبصرہ کیا۔ آپ بھی دیکھیں یہ پوری بات چیت