جموں وکشمیر : پلوامہ آئی ای ڈی دھماکہ، 2 فوجی اہلکار دم توڑ گئے– News18 Urdu

جموں وکشمیر : جموں و کشمیر : پلوامہ میں فوج کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ، 2 فوجی اہلکار دم توڑ گئے

سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا: 'آئی ای ڈی دھماکہ میں شدید طور پر زخمی ہوئے دو فوجی جوان 92 بیس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

Jun 18, 2019 12:05 PM IST | Updated on: Jun 18, 2019 12:28 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری ہل میں پیر کی شام آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے والے 6 میں سے 2 فوجی اہلکار سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں واقع 92 بیس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا: 'آئی ای ڈی دھماکہ میں شدید طور پر زخمی ہوئے دو فوجی جوان 92 بیس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے'۔ بتادیں کہ ضلع پلوامہ کے آری ہل نامی گائوں میں پیر کی شام ملی ٹنٹوں کی طرف سے فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بناکر کئے گئے آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ فوجی اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوئے تھے۔

پلوامہ کے آری ہل میں ملی ٹنٹوں نے فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی غرض سے آئی ای ڈی دھماکہ کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں کم از کم چھ فوجی اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ نشانہ بنائے جانے والی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا۔آئی ای ڈی دھماکہ کرنے کے بعد جنگجوئوں نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ اگرچہ فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی تھی تاہم ملیٹنٹ فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ مقامی لوگوں نے ایک زوردار دھماکے اور اس کے بعد گولیاں چلنے کی آوازیں سنی تھیں۔

جموں وکشمیر : جموں و کشمیر : پلوامہ میں فوج کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ، 2 فوجی اہلکار دم توڑ گئے

پلوامہ میں فوج کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ

ریاستی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ آری ہل پلوامہ میں فوج کی ایک موبائیل پیٹرولنگ گاڑی دھماکہ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار مضروب ہوئے جن کی حالت اسپتال میں مستحکم بتائی جارہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا تھا: 'علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں دھماکہ میں دو عام شہری بھی زخمی ہو گئے جنہیں فورسز اہلکاروں نے فوری طور پرعلاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال پہنچا دیا۔ ملی ٹینسی کا یہ واقع کیسے اور کن حالات میں وقوع پذیر ہوا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے'۔

Loading...