بھوپال جیل میں مسلم قیدیوں کو افطار کرنے کی نہیں ہے سہولت۔ کیا ہے پورا معاملہ جانیں یہاں– News18 Urdu

بھوپال جیل میں مسلم قیدیوں کو افطار کرنے کی نہیں ہے سہولت۔ دیکھیں ویڈیو

عارف مسعود نے جیل ڈی جی پر جیل مینویل کی خلاف روزی کرنے کا لگایا الزام

May 22, 2019 01:52 PM IST | Updated on: May 22, 2019 03:01 PM IST

بھوپال جیل میں مسلم قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کئے جانے پر بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عارف مسعود نے اس معاملے میں جیل ڈی جی پر نہ صرف متعصبانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ جیل میں مسلم قیدیوں کو افطارودوسری خوردنی اشیا مہیا نہ کرکے جیل مینول کی خلاف روزی کی جا رہی ہے۔

عارف مسعود نے اس معاملے میں سی ایم کمل ناتھ کو خط لکھ کر جیل ڈی جی کو ہٹانے اورمسلم قیدیوں کے ساتھ دوسرے قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق خوردنی اشیا مہیا کئے جانے کی مانگ کی ہے ۔ اس پورے معاملے پر ہمارے نمائیندے مہتاب عالم نے کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود سے خاص بات چیت کی ہے۔

Loading...

Loading...