جموں و کشمیر : سات بے گناہوں کے وحشیانہ قتل کا ملزم 23 سال بعد گرفتار ، کچھ اس طرح پولس کے ہتھے چڑھا ولی میر– News18 Urdu

جموں و کشمیر : سات بے گناہوں کے وحشیانہ قتل کا ملزم 23 سال بعد گرفتار ، کچھ اس طرح پولس کے ہتھے چڑھا ولی میر

بانڈی پورہ پولیس کی انتھک کاوشوں کے بدولت ایک مفرور ملزم جو گذشتہ 23 برسوں سے فرار تھا ، کو سات افراد کے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

May 08, 2019 01:55 PM IST | Updated on: May 08, 2019 01:55 PM IST

جموں کشمیر پولیس نے گذشتہ 23 برسوں سے روپوش ایک مفرور ملزم کو 7 بے گناہوں کی ہلاکت کے سلسلے میں گرفتار کرلیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ پولیس کی انتھک کاوشوں کے بدولت ایک مفرور ملزم جو گذشتہ 23 برسوں سے فرار تھا ، کو سات افراد کے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن سنبل کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او سنبل کی سربراہی میں مصدقہ اطلاع ملنے پر باروالہ کنگن سے ملزم ولی محمد میر ولد محمد مقصود میر ساکن صدر کوٹ بالا بانڈی پورہ کو گرفتار کیا۔  ترجمان نے بتایا کہ ملزم ولی محمد میر صدر کوٹ بالا نامی گاؤں میں دو خواتین سمیت سات افراد کے اپنے ہی گھروں میں بے دردانہ قتل اور دیگر پانچ کو زخمی کرنے میں ملوث ہے۔

جموں و کشمیر : سات بے گناہوں کے وحشیانہ قتل کا ملزم 23 سال بعد گرفتار ، کچھ اس طرح پولس کے ہتھے چڑھا ولی میر

علامتی تصویر

Loading...

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف بانڈی پورہ کے ضلع اورسیشن جج کی طرف سے کئی بار سمن جاری ہوئے تھے ، لیکن ملزم آج تک اپنے آپ کو نامعلوم مقامات پر روپوش رکھنے میں کامیاب رہا۔

ادھر ولی میر کی گرفتاری کے فوراً بعد سابق آئی اے ایس افسر اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'بانڈی پورہ پولیس نے ایس ایس پی راہل ملک کی سربراہی میں بالآخر رشید بلا کی گینگ کے خونخوار ولی میر کو گرفتار کیا ، کشمیر میں انصاف کی امید جاگزیں ہوگی جب انسانی حقوق پامالیوں میں تمام ملوثین کو قرار واقعی سزا ملے گی'۔

بانڈی پورہ ضلع پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا 'مفرور ملزم کو بانڈی پورہ پولیس نے 23 برسوں کے بعد گرفتار کیا ایس ایس پی بانڈی پورہ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی سنبل پولیس کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم 7 بے گناہوں کے قتل اور دیگر کیسوں میں مطلوب تھا۔

Loading...