جموں و کشمیر : اننت ناگ میں دہشت گردوں نے بی جے پی لیڈر کا گولی مار کر کیا قتل ، علاقہ میں سنسنی– News18 Urdu

جموں و کشمیر : اننت ناگ میں دہشت گردوں نے بی جے پی لیڈر کا گولی مار کر کیا قتل ، علاقہ میں سنسنی

ہفتہ کی دیر شام کو اننت ناگ ضلع کے بی جے پی نائب صدر گل محمد میر کے گھر ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد پہنچے اور گولیاں چلاکر ان کا قتل کردیا ۔ واردات کو انجام دینے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے ۔

May 05, 2019 08:05 AM IST | Updated on: May 05, 2019 08:05 AM IST

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے نوگام میں دہشت گردوں نے بی جے پی لیڈر کا گولی مار کر قتل کردیا ۔ مقتول بی جے پی لیڈر کا نام گل محمد میر ہے۔ اس واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے مہم بھی شروع کردی ہے ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی دیر شام کو اننت ناگ ضلع کے بی جے پی نائب صدر گل محمد میر کے گھر ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد پہنچے اور گولیاں چلاکر ان کا قتل کردیا ۔ واردات کو انجام دینے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے ۔

جموں و کشمیر : اننت ناگ میں دہشت گردوں نے بی جے پی لیڈر کا گولی مار کر کیا قتل ، علاقہ میں سنسنی

علامتی تصویر

اہل خانہ اور آس پڑوس کے لوگوں کی مدد سے بی جے پی لیڈر کو اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ اس واقعہ پر جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ 60 سالہ گل محمد میر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ۔ انہیں چار گولیاں ماری گئی تھیں ، جس میں وہ سنگین طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

گل محمد سیاسی طور پر کافی سرگرم تھے ۔ انہوں نے اننت ناگ ضلع کے ڈورو علاقہ سے 2008 اور 2014 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر دو مرتبہ اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔

Loading...

Loading...