crpf-constable-shoots-dead-three-jawans-after-altercation-in-jk-camp-turns-rifle-on-himself-un, جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نے بدھ کے روز اپنے تین ساتھیوں کو گولی ماردی۔ حادثہ میں تینوں جوانوں کی موت ہو گئی ہے۔– News18 Urdu

جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نے اپنے ساتھی جوانوں کو ماری گولی، تین کی موت

جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نے بدھ کے روز اپنے تین ساتھیوں کو گولی ماردی۔ حادثہ میں تینوں جوانوں کی موت ہو گئی ہے۔

Mar 21, 2019 08:50 AM IST | Updated on: Mar 21, 2019 09:06 AM IST

جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نے بدھ کے روز اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار دی۔ حادثہ میں تینوں جوانوں کی موت ہو گئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ  اودھم پور کے بٹل بالایاں علاقہ میں 187ویں بٹائیل کیمپ کا ہے۔ حادثہ رات تقریبا دس بجے اس وقت ہوا جب کانسٹیبل اجیت کمار نے اپنی سروس رائفل سے اپنے تین ساتھیوں پر گولی چلا دی۔ افسر نے بتایا کہ اس حادثہ میں ملزم جوان نے خود کو بھی گولی ماری ہے، جس کی حالت بےحد سنگین ہے۔

جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نے اپنے ساتھی جوانوں کو ماری گولی، تین کی موت

حادثہ کے بعد تینوں جوانوں کو اسپتال لےجایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی ہے۔ افسر کے مطابق ملزم جوان کانپور کا رہنے والا ہے۔ اس کی شناخت اجیت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں مقتولین کی شناخت راجستھان سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال آر، دہلی کے یوگیندر شرما اور ہریانہ کے امید سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

Loading...

افسر کے مطابق جوانوں کے بیچ کسی بات کو لےکر پہلے بحث ہوئی اور اس کے بعد اجیت کمار نے انہیں گولی مار دی۔ پولیس فی الحال اس پورے معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔  لاشوں کو قبضہ میں لےکر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں ملزم اجیت فی الحال اسپتال میں زیر علاج  ہے۔

 

Loading...