jammu and kashmir encounter two pakistani terrorists died un , وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چھترگام میں ہونے والے ایک شبانہ تصادم میں 'جیش محمد' سے وابستہ دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔– News18 Urdu

جموں و کشمیر: فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، جیش محمد کے دو دہشت گرد ہلاک

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چھترگام میں ہونے والے ایک شبانہ تصادم میں 'جیش محمد' سے وابستہ دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

Mar 29, 2019 10:44 PM IST | Updated on: Mar 29, 2019 10:49 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چھترگام میں ہونے والے ایک شبانہ تصادم میں 'جیش محمد' سے وابستہ دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ تصادم کے دوران فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مہلوک دہشت گرد پاکستان کے رہائشی ہیں اور ان کی شناخت علی اور ادریس کے بطور ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے سٹھسو کلان چھترگام میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز نے گذشتہ رات مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے پر فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ فورسز اہلکار زخمی ہوئے، جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

جموں و کشمیر: فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، جیش محمد کے دو دہشت گرد ہلاک

فائل فوٹو ۔

ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ دہشت گرد شہر سری نگر کے مضافاتی علاقے سھٹسو کلان نوگام علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شرو ع کی ۔ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر دہشت گردوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

انہوں نے کہا 'چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی نعشیں برآمد کیں۔ جھڑپ کی جگہ برآمد شدہ قابل اعتراض مواد سے باور کیا جارہا ہے کہ مہلو ک دہشت گرد پاکستان کے رہائشی ہیں اور ان کی شناخت علی اور ادریس کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کالعدم تنظیم جیش کے ساتھ وابستہ تھے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں، عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو انتہائی مطلوب تھے'۔

Loading...

پولیس ترجمان نے کہا 'مذکورہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر کئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔ مارے گئے دہشت گردوں کے خلاف کئی ایف آئی آر بھی درج ہیں۔ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا'۔ دریں اثنا پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اُسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے۔

 

Loading...