جموں و کشمیر : ووٹنگ سے ایک دن پہلے نامعلوم افراد نے اسکول میں لگائی آگ– News18 Urdu

جموں و کشمیر : ووٹنگ سے ایک دن پہلے نامعلوم افراد نے اسکول میں لگائی آگ

لوک سبھا انتخابات میں پانچویںمرحلے کے تحت کل ووٹنگ ہونے والی ہے۔ اس سے ایک دن پہلے وادی میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ کچھ نامعلوم افراد نے شوپیاں ضلع کے دومپورہ کگم میں ایک اسکول کی عمارت میں آگ لگادی ۔

May 05, 2019 10:24 AM IST | Updated on: May 05, 2019 01:00 PM IST

لوک سبھا انتخابات میں پانچویںمرحلے کے تحت کل ووٹنگ ہونے والی ہے۔ اس سے ایک دن پہلے وادی میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ کچھ نامعلوم افراد نے شوپیاں ضلع کے دومپورہ کگم میں ایک اسکول کی عمارت میں آگ لگادی ۔ یہ واقعہ ہفتہ رات کو پیش آیا ۔ اس اسکول میں پولنگ بوتھ بھی بنایا جانا تھا ۔ فی الحال پولیس جانچ میں مصروف ہے اور کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے یہ کشیدگی کا ماحول ہے۔ پرامن ووٹنگ کرانے کو لے کر سیکورٹی فورسیز نے یہاں کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ دراصل یہاں کے کئی نوجوان پہلے پتھراو میں شامل رہے ہیں۔ شوپیاںضلع میں اس مرتبہ چاروں طرف ڈر کا ماحول ہے۔ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین نے مقامی لوگوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ ووٹ نہ ڈالیں۔

جموں و کشمیر : ووٹنگ سے ایک دن پہلے نامعلوم افراد نے اسکول میں لگائی آگ

علامتی تصویر

شوپیاں اننت ناگ لوک سبھا سیٹ کا حصہ ہے۔ یہاں چھ مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس مرتبہ اننت ناگ میں تین مراحل میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ یہ جموں کا وہ علاقہ ہے ، جہاں سب سے زیادہ پرتشدد واقعات رونما ہوتےہیں۔ ساتھ ہی ان علاقوں میں دہشت گرد تنظیموں کا بھی خوف ہے۔

Loading...

Loading...