جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گلزار پورہ اونتی پورہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک شخص کو اغوا کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔ jammu-and-kashmir-youth-abducted-and killed un– News18 Urdu

پلوامہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک شخص کو اغوا کے بعد ہلاک کردیا

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گلزار پورہ اونتی پورہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک شخص کو اغوا کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔

Mar 15, 2019 11:20 AM IST | Updated on: Mar 15, 2019 11:21 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گلزار پورہ اونتی پورہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک شخص کو اغوا کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت 40 سالہ منظور احمد لون ولد غلام محمد لون کے طور پر ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے گذشتہ رات گلزار پورہ اونتی پورہ میں منظور احمد نامی شخص کو اپنے گھر سے بندوق کی نوک پر اٹھالیا، بعدازاں ان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

پلوامہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک شخص کو اغوا کے بعد ہلاک کردیا

علامتی تصویر

قبل ازایں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں جمعرات کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر محمد اسماعیل پر گولیاں چلاکر انہیں زخمی کردیا۔

نامعلوم اسلحہ برداروں نے جمعرات کو سہ پہر کے وقت بجبہاڑہ کے تھجی واڑہ میں 60 سالہ محمد اسماعیل پر گولیاں چلائیں۔ زخمی اسماعیل کو سب ضلع اسپتال بج بہاڑہ لے جایا گیا جہاں سے انہیں خصوصی علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا۔ ریاستی پولیس کا دعویٰ ہے کہ محمد اسماعیل پر جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں۔

Loading...

Loading...