jammu and kashmir mehbooba-muftis reaction-over-amit-shah-statement- on articel 370 un, امت شاہ کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جب انہوں نے بی جے پی پر ایجنڈا آف الاینس کو عمل میں لانے کے لئے دباو بڑھایا تو وہ حکومت سے دم دبا کر بھاگ گئے۔– News18 Urdu

امت شاہ کے بیان پر محبوبہ مفتی کا رد عمل: بی جے پی کشمیر میں حکومت سے دم دباکر بھاگ گئی تھی

امت شاہ کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جب انہوں نے بی جے پی پر ایجنڈا آف الاینس کو عمل میں لانے کے لئے دباو بڑھایا تو وہ حکومت سے دم دبا کر بھاگ گئے۔

Apr 04, 2019 07:48 AM IST | Updated on: Apr 04, 2019 08:01 AM IST

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جب انہوں نے بی جے پی پر ایجنڈا آف الاینس کو عمل میں لانے کے لئے دباو بڑھایا تو وہ حکومت سے دم دبا کر بھاگ گئے۔

اپنے ایک ٹیویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا 'بھاجپا صدر امت شاہ کا یہ بیان میری اُن کوششوں کی توثیق کرتا ہے جو بحیثیت وزیر اعلی میں نے ایجنڈا آف الایئنس کو عملانے کے لئے کی تھیں۔ افسپا اور یک طرفہ جنگ بندی جیسے اہم معاملات پر جب میں نے نرم رویہ اپنانے سے انکار کیا تو بھاجپا دُم دبا کر بھاگ گئی۔ لیکن اب انتخابات کے دوران یہ ایشوز اٹھا کر بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے لئےلوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘۔

امت شاہ کے بیان پر محبوبہ مفتی کا رد عمل: بی جے پی کشمیر میں حکومت سے دم دباکر بھاگ گئی تھی

محبوبہ مفتی ۔ فائل فوٹو

قابل غور ہے کہ بھاجپا صدر امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو کمزور کرنا چاہتی تھیں لیکں بی جے پی نے ایسا کرنے سے انکار کیا اور سرکار سے الگ ہوگئے ۔

Loading...